تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا آج یوم شہادت منایا جارہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مظفر آباد،لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔

9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت کی جانب سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیاگیا ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئےکوشش کرنیوالے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی گئی تھی۔

افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے کوشش جاری رکھی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں 7 دہائیوں سے زائد عرصہ میں بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو آزادی مانگنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوان غائب کر دیئے گئے۔

تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما افضل گورو کی شہادت سے لیکر آج تک عالمی برادری بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

افضل گورو کی شہادت کے بعد تحریک آزادی جموں و کشمیر میں تیزی آئی جسے روکنے کیلئے بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، کشمیری رہنما کے ورثا نے افضل گورو کے جسد خاکی حوالے کرنے کیلئے کئی بار بھارت سے مطالبہ بھی کیا لیکن نئی دلی کے حکمران مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوچکا اور مشکل فیصلے کرچکے ہیں مگر آگے کا سفر بھی آسان نہیں۔

یوم تعمیر و ترقی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تنخواہ دار طبقے نے 300ارب روپے قومی خزانے میں دیے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ممکن ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter