القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے ، شیخ وقاص

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فیصلے میں بار بار کیوں تاخیر کی جاتی ہے؟ نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا ذاتی فائدہ اٹھایا ہو۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے، ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کردیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی، پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے نہ کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں آیا۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ ہے جیسے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی ٹرسٹ ہیں ،نیب ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، 190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی کام کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، گواہ موجود ہیں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں لیکن ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter