اسلام آباد،تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات ختم کیے سیاسی جماعتوں سے جاری ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ مزاحمت سیاسی انداز سےہوگی اور ہماری سولوفلائیٹ نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کسی نہ کسی صورت میں چلتے رہتے ہیں۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق میں لاعلم ہوں، ہم نےحکومت سےمذاکرات ختم کیے ہیں، ملک میں سیاسی جماعتوں سےجاری ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نےمذاکرات کو اپنی رہائی سے مشروط نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات قانونی طورپر بوگس ہیں، ہم ذاتی مقصد کیلئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، مولانافضل الرحمان اوردیگر بھی قائل ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں۔
فیصل چودھری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، حامد خان کا بیان پی ٹی آئی کی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا ہے۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے، صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔
