204
لاہور،قصور کے علاقے کھارا چوک کے قریب ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جس میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا۔
افسوناک حادثے میں کیری ڈبہ میں سوار 8 افراد جا ن کی بازی ہار گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حادثے میں8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم کی جانب سے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، اور کھارا چوک کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔
