پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کوحراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ راولپنڈی جا رہے تھےکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیکٹر ایچ 13 کے قریب ان کی گاڑی کو روکا گیا اور دونوں کو وین میں ڈال کر لے گئی۔
ادھر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سےحراست میں لیا ، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کی بجائے واپس چلے جائیں، سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھیجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں، ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔
بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کو چغلی کرنیوالا نالائق بچہ قرار دیدیا
ادھر کمیٹی چوک پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کی گئی اور کئی کارکنان کوحراست میں بھی لیا گیا ، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی پولیس پر پتھرائو کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی ،علی امین گنڈاپور کا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔
