پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کا چالان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

راولپنڈی میں خشک سالی کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

واسا راولپنڈی کی جانب سے نافذکردی گئی، ایمرجنسی کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا نے کہا کہ ٓ محکمہ موسمیات نےکم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں توپانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا۔

پانی ضائع کرنے پر شہریوں کا چالان

دوسری جانب واسا کی جانب سے پانی ضائع کرنے پر 2 شہریوں کے چالان کیے گئے ہیں۔

ایم ڈی واسا کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال کم کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واسا کے مطابق خان پورڈیم کی بھل صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی سپلائی معطل رہےگی۔

یادرہے کہ اس سےپہلے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی کم بارشوں کے باعث خشک سالی کے خطرے کا امکان ظاہر کیا جا چکا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter