عید الفطر:پختونخوا میں2روز میں 51 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر دو دنوں کے دوران 51 ہزار سے زائد سیاح پہنچے، سب سے زیادہ 28 ہزار سیاحوں نے وادی ناران کا رخ کیا۔

محکمہ سیاحت کے ترجمان کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے مختلف تفریحی مقامات پر سیاحوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا، پہلے دن 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، جن میں وادی ناران میں 10,995، گلیات میں 8,000، اور وادی کمراٹ میں 1,100 سیاح شامل تھے۔

گزشتہ دو دنوں کے اعداد و شمار کے مطابق وادی ناران میں 28,112، گلیات میں 17,000 اور وادی کمراٹ میں 3,100 سیاحوں نے سیاحت کے لیے قیام کیا۔

ترجمان محمد سعد کے مطابق ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) قدرتی حسن، سرسبز وادیاں، برف پوش پہاڑوں، تاریخی مقامات، جھیلوں اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور ایک خطہ ہے، جو سیاحوں کو ہر موسم میں اپنی طرف متوجہ کرتا ہے،یہاں کی سیاحت نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مشہور ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter