”اڑان پاکستان منصوبہ “ملک کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لندن ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ’’اڑان پاکستان‘‘ کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2025پاکستان کی مزید کامیابیوں کا سال ہوگا، امن واستحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے،’’ اڑان پاکستان‘‘ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے، آج پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ کرکے ملکی ترقی کا راستہ روکا گیا، ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نوازشریف کے دور حکومت میں11ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ بنگلا دیش،ترکیہ اور سنگاپور نے پالیسیوں کے تسلسل سے ترقی کی، نواز شریف کو ہٹا کر ملکی ترقی کو بھی روک دیا گیا۔

دوسری جانب لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے جبکہ صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمرا ن خان اپنے حق میں امریکا کی جانب سے کسی کال کی توقع کر رہے ہیں تو انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہیں، انہوں نےتحریک انصاف کو متنبہ کیا کہ اگرانہوں نے اس درخواست کو قبول نہ کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter