سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔
اسلام آباد ، وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔
خزانہ ڈویژن کی جانب سے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کےلواحقین تک محدود ہے۔
وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔
آفس میمورنڈم کے مطابق قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔
دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔
نجی ٹی وی چینل کےپروگرام میں گفتگو کے دوران رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلےحکومت پرمذاکرات نہ کرنےپرتنقید ہورہی تھی، ہم تو2018سےمذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
