سرائے عالمگیر میں افسوسناک حادثہ، نوجوان بس کی زد میں آ کر جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے براق سٹی ہائی وے، سرائے عالمگیر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے کہ دورانِ سفر پیچھے بیٹھا 22 سالہ نوجوان رخسار احمد، ولد گلزار احمد، اچانک توازن بگڑنے کے باعث سڑک پر گر گیا۔ اسی دوران عقب سے آنے والی بس اسے کچلتی ہوئی گزر گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

گجرات میں دو مزدا ٹرکوں میں تصادم، ایک ڈرائیور جاں بحق

متوفی کا تعلق کھاریاں سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرائے عالمگیر منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter