124
پاکستان نے یواے ای کی جانب سے ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کر دی ہے، جس کی تصدیق مرکزی بینک نے کی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق، گزشتہ روز ایک ارب ڈالر کی تازہ ادائیگی کی گئی، جس کے بعد یو اے ای کو واپس کی جانے والی مجموعی رقم مکمل ہو گئی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی پاکستان 2.45 ارب ڈالر ادا کر چکا تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹس واپس کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد یو اے ای کے ساتھ اس مخصوص مالی انتظام کا اختتام ہو گیا ہے۔
پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کے مساوی نیا قرض لے گا
دوسری جانب Saudi Arabia نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے، جس سے ملک کی بیرونی مالی ضروریات کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔
