7
اسلام آباد: National Electric Power Regulatory Authority (نیپرا) نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک پیسہ فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس کمی کا اطلاق مئی کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا، جس سے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔
یاد رہے کہ Central Power Purchasing Agency نے اس سے قبل مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 27 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرائی تھی، تاہم نیپرا نے اس کے برعکس بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کی منظوری دی۔
سولر لائسنسنگ سے متعلق نیپرا کی وضاحت، غلط فہمیوں کی تردید
