انقرہ: Turkey نے دفاعی میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل Yildirim Han missile متعارف کرا دیا ہے۔ اس میزائل کو Istanbul میں جاری ایک دفاعی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔
ترک حکام کے مطابق یہ جدید میزائل وزارت دفاع کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارے نے تیار کیا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل آواز کی رفتار سے تقریباً 25 گنا زیادہ تیزی سے سفر کر سکتا ہے اور 6 ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس میزائل میں مائع نائٹروجن ٹیٹرا آکسائیڈ بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے اور اسے چار طاقتور راکٹ انجنز سے لیس کیا گیا ہے، جس کے باعث اسے ترکی کے جدید ترین اور طاقتور دفاعی نظاموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ: نیتن یاہو کے بیانات پر ترکی کا سخت ردعمل
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ترکی اپنی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے میزائل ٹیکنالوجی، ڈرونز، فضائی دفاع، ہوابازی اور خلائی شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اس نئے میزائل کی شمولیت خطے میں طاقت کے توازن پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
