اسپین کی سرحد پر 50 ہزار سے زائد تارکین وطن کی آمد، 57 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسپین کی سرحدوں پر رواں سال تارکین وطن کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں، جبکہ مختلف حادثات اور سمندری راستوں کے دوران کم از کم 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق تارکین وطن کی بڑی تعداد افریقہ سے خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ غیر محفوظ کشتیوں میں سفر، خراب موسم اور سمندر کی طغیانی انسانی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجوہات ہیں۔

اسپین کے حکام کے مطابق سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سمندر میں ریسکیو آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ تارکین وطن کے لیے محفوظ اور قانونی راستے فراہم کیے جائیں، تاکہ خطرناک سمندری سفر کے دوران پیش آنے والے المناک واقعات کو روکا جا سکے۔
اسپین میں غیرقانونی تارکین وطن کو ریلیف دینے کی اسکیم، 10 لاکھ سے زائد افراد نے قانونی حیثیت کے لیے درخواستیں جمع کرا دیں

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter