لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے پر قوم کو مبارکباد دی اوریہ کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے ضروری تھی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور عزت واپس ملی ہے، ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا، 26 ویں آئینی ترمیم سے ملکی جمہوری نظام مزید مضبوط ہوگا۔
26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات آئیں گی، عدلیہ کو خود مختار اور مزید مستحکم کیا گیا، انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے اجلاس کے دوران سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فائز عیسٰی جیسے ججز کی ضرورت ہے۔
ایمل ولی خان کی جانب سے اس بات پر فخر کا اظہار کیا گیا کہ جسٹس ثاقب نثار، جسٹس گلزار اور جسٹس کھوسہ کی تقرری کو روکا گیا۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ساسو ماں کے فیصلے ہوتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔