ہم اپنے 2 مطالبات سے پیچھےنہیں ہٹیں گے، رہنما پی ٹی آئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے 2 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کے لیے 30 جنوری تک کا وقت ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا ہے، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے 2 مطالبات ہیں، ہمارے دو نکات پر عملدرآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکے گی، ان دو مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے، حکومتی کمیٹی کا رویہ سنجیدہ رہا، مطالبات پر عملدرآمد ہوا تو تحریک کی واپسی پر بات ہوسکتی ہے لیکن اگر حکومت نے دو نکات پر لچک نہ دکھائی تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کے پاس 30 جنوری تک کا وقت ہے، تحریک انصاف احتجاج کے لیے اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

latest breaking news in urdu

frontpage hit counter