نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا، علی محمد خان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا، نامکمل ہاؤس سے آپ کیسے ترامیم پاس کر سکتے ہیں؟ پہلے ہمارے لیڈر کو باہر لائیں پھر ترامیم پیش کریں۔

latest urdu news

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کو غیر آئینی ترامیم کہتا ہوں، ہمارا اصل مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ آپ کا ہاؤس آف فیڈریشن ہی مکمل نہیں، خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں ہمیں تاحال نہیں ملیں، مشکل حالات میں کھڑے رہنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہم اختیارات عوام کو منتقل کر رہے ہیں، پورٹل کے ذریعے عوام شکایات درج کرا سکتے ہیں، پورٹل سے پتہ چلے گا کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کس ادارے کے پاس کتنی شکایات موصول ہوئیں، پورٹل پر اپلوڈ ہونگی، پاکستانی عوام کو جب اختیارات ملیں گے تو مسائل حل ہونگے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی صرف اہمیت چاہتے ہیں، آئینی طور پر گورنر سیاسی بیانات دینے کا مجاز نہیں، ملک کی جمہوریت پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، یہ فارم 47 پر آئے ہوئے لوگ ہیں، ان کو گورنر بنا دیا، اس پر میں بھی پریشر ڈالتا ہوں تو رونے لگتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter