یوکرین کا پہلی بار برطانیہ کے سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف، یوکرین کی جانب سے پہلی بار برطانیہ کے سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی جانب سے پہلی مرتبہ روس کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے برطانیہ کے تیار کردہ سٹارم شیڈو میزائل کا استعمال کیا گیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن یوکرین کو امریکی میزائلوں سے بھی روس پر حملے کی اجازت دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے امریکی اجازت کے بعد یوکرین کی جانب سے روس کی فوجی تنصیب پر 6 امریکی بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

یوکرین نے کہا کہ روس کی جانب سے فضائی حملوں کو مات دینے کے لیے اسے سٹارم شیڈو سمیت زیادہ فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے، ان میں امریکی اٹیکمز بھی شامل ہیں جو 300 کلومیٹر تک حملہ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریانسک پر حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے، روسی فضائی دفاعی نظام نے 5 میزائل مار گرائے تھے، جبکہ چھٹے میزائل کو نقصان پہنچا جس کا ملبہ فوجی تنصیب کے احاطے میں گرگیا ، جہاں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پالیا گیا تاہم میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

News Alert Urdu

Free website traffic