اسلام آباد پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کے واقعے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں شعیب شاہین اور عامر مغل سمیت 70 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، ڈنڈوں اور پتھروں سمیت راڈ سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا گیا، اس تناظر میں سرکاری گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور پولیس اہلکاروں سے سرکاری سامان بھی چھینا گیا۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسے کیلئے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس سے تصادم ہوا، 26 نمبر چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکاء کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter