زمین کو ٹھنڈا کرنے کیلئے 50 لاکھ ٹن ہیروں کی دھول کو فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ زمین کے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہیروں کی دھول پھیلائی جاسکتی ہے۔ یہ رائے اس لیے دی گئی ہے کہ ہیروں کی دھول ماحول میں دیر تک رہتی ہے اور سورج کی روشنی کو منعکس کرتی ہے یعنی واپس کردیتی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، سائنسدان زمین کو ٹھنڈا کرنے کے لیے نت نئے حل تلاش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زمین کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے فضا میں مصنوعی ہیروں کی دھول چھڑکنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ تحقیق میں مختلف مواد جیسے کیلشیم کاربونیٹ، ایلومینیم، اور سلیکون کاربائیڈ کا جائزہ لیا گیا، مگر ہیروں کی دھول کو سب سے مؤثر اور محفوظ مادہ سمجھا گیا ہے۔

latest urdu news

یہ مادہ فضا میں کیمیاوی طور پر غیر فعال ہے، یعنی یہ نہ تو اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچائے گا اور نہ ہی تیزابیت پیدا کرے گا، جبکہ سلفر ڈائی آکسائیڈ جیسے ایروسولز کے استعمال سے تیزابی بارش اور اوزون کی کمی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق، اگر ہر سال 50 لاکھ ٹن ہیروں کی دھول فضا میں چھوڑی جائے تو اگلے 45 سال میں زمین کے اوسط درجہ حرارت میں 1.6 ڈگری سیلسیس کی کمی لائی جا سکتی ہے۔

یہ تجرباتی منصوبہ زمین کو ماحولیاتی تباہی سے بچانے کی کوشش ہے جو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے۔ تاہم، اس قسم کے منصوبے پر مزید تحقیق اور تجزیے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے ممکنہ اثرات اور کامیابی کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

News Alert Urdu