شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارالحکومت شہر اقتدار میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے۔

latest urdu news

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد انتخابات روکے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اکثریت کھو چکے ہیں، لہذا وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں، دو تہائی اکثریت والے وزیراعلیٰ اپنی اسمبلی میں جانے سے کیوں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں، 4 مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، میں سرکاری طور پر بھی وزیراعلیٰ کے پی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہہ سکتا ہوں۔

News Alert Urdu