بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا دیا، 16 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست چتھیس گڑھ کے جنگلات میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 16 قبائلیوں کو موت کی نیند سلادیا۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع سکما میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ آپریشن سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ نے مشترکہ طور پر کیا، جس میں مارے جانے والوں کو علیحدگی پسند نکسالی قرار دیا گیا۔

latest urdu news

علاقہ مکینوں نے فورسز کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق مقامی قبائل سے تھا اور وہ غیر مسلح تھے۔ شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے، جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو بھی بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور اور دانتے واڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر 30 قبائلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور امتیازی سلوک کے خلاف مسلح جدوجہد جاری ہے، اور متعدد تحریکیں بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter