گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مس کال قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مس کال قرار دیدیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کو مس کال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان اپنی توانائی 3 سال کیلئے سنبھال کر رکھیں، فی الحال ان کی کال مس کال ہی رہے گی۔

latest urdu news

گورنر ہاؤس میں سوئیڈن کی سفیر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک کا تحفظ اور معاشی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے، بڑھکیں بڑی بڑی ماری جا رہی ہیں، یہ کال مس کال ہی رہے گی۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مکیش چاؤلہ سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف بھی لیا، حلف برداری کی تقریب کے شرکا کی گرما گرم حلیم اور جلیبی سے تواضع کی گئی، جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزرا کی جانب سے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا گیا۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر و رہنما ن لیگ طلال چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف نے احتجاج کے باعث غریب آدمی کو ریلیف دلانا نہیں، اسٹیٹ پر چڑھائی کرنی ہے، اسٹیٹ پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی، معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔

News Alert Urdu