ہفتہ, 15 مارچ , 2025

گجرات: ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں عوامی فلاحی پروگرامز کے انفارمیشن کاؤنٹرز فعال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اپنی چھت اپنا گھرپروگرام، رمضان سہولت، مریم کی دستک، آسان کاروبار،کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، اور دیگر انفارمیشن کاؤنٹرز شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے تحت متعدد عوامی بہبود کے منصوبے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اپنی چھت اپنا گھر، کسان کارڈ، مریم کی دستک، آسان کاروبار، مینارٹی کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ اور دیگر فلاحی منصوبوں کے انفارمیشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت شہریوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کے تمام سروس چارجز حکومت پنجاب خود ادا کرے گی۔ اسی طرح کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سبسڈی، مالی معاونت اور زرعی پیداوار بڑھانے کے مواقع دیے جا رہے ہیں، جبکہ ہمت کارڈ کم آمدنی والے افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تمام تحصیل دفاتر میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہری اپنے مسائل کے حل اور معلومات کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ شہریوں کی مکمل رہنمائی کی جائے اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، تاکہ عوامی فلاح کے ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter