جہلم: انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پرفائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت سامنے آ گئی ہے جبکہ اس کا پس منظر بھی منظرِ عام پر آ گیا۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت بلال احمد ولد بہادر خان کے نام سے ہوئی ہے جو قوم پٹھان اور میانوالی کے علاقے نورہ اللہ کا رہائشی تھا اور اس کی عمر تقریباً 25 سال تھی۔

ڈی پی او میانوالی وقار کھرل کے مطابق ملزم کا بھائی محمد ساجد ایلیٹ پولیس میانوالی میں ملازم ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ماضی بھی مجرمانہ سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔ سال 2016 میں، جب وہ نویں جماعت کا طالب علم تھا، اس نے اپنے استاد سے جھگڑے کے بعد 12 بور بندوق سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں 2017 میں مقتول کے لواحقین نے اس کے ایک بھائی کو قتل کر دیا جبکہ 2018 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی۔

جہلم میں معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا پر مبینہ حملہ، ملزم گرفتار

پولیس نے مزید بتایا کہ بعد میں اس کے پولیس اہلکار بھائی نے اسے گھر سے نکال دیا، جس کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گیا جہاں ایک پٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا رہا۔ وہ کم ہی اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہتا تھا اور ایک تنہا زندگی گزار رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے مزید پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter