کراچی: کورنگی میں گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے 3 افراد جھلس گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: کورنگی میں سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے کے باعث ماں، بیٹا اور ایک کمسن بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں گھر کے اندر سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے کے نتیجے میں ماں، بیٹا اور ایک کمسن بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعہ افطار سے کچھ دیر قبل پیش آیا، جب گیس چوری کے لیے لگائی گئی مشین اچانک دھماکے سے پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔

latest urdu news

ریسکیو حکام کے مطابق، واقعہ کربلا گراؤنڈ، سیکٹر 44-C میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔ زخمیوں میں 60 سالہ نادنی بی بی، ان کا بیٹا آفتاب اور 7 سالہ رحیم شامل ہیں۔ طبی عملے کے مطابق، نادنی بی بی 35 فیصد، آفتاب 20 فیصد، جبکہ رحیم 15 فیصد تک جھلس چکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس چوری کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے سے لگائی گئی مشین دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی۔ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جہاں گیس چوری کرنے کی کوشش کے دوران دھماکے ہوئے اور قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

پاکستان میں آبی بحران کا خدشہ: ارسا کی ایڈوائزری جاری

حکام کی جانب سے شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر گیس کنکشن حاصل کرنے سے باز رہیں، کیونکہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اپنی بلکہ دیگر گھروں کی بھی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter