چکوال، موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب بس کھائی میں گرگئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا بتانا ہے کہ بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 4 کارروائیوں میں 205.5 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار ک لئے۔
ترجمان اے این ایف کا بتانا ہے کہ کارروائیاں پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 202 کلو 400 گرام چرس، 2 کلو گرام آئس، 1 کلو 100 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے۔