اسلام آباد، چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
چیئرمین نیب نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور نوجوانوں کو کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
نذیر احمد کا کہنا تھا کہ کرپشن کا مرض ہمارے سماج میں موجود ایک خرابی کی علامت ہے اور بہت سے ممالک سرمایہ کاری کے بدلے رہائش اور ویزوں کی پیشکش کر رہے ہیں، بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے۔
نذیر احمد کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی کا انحصار عوام کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہے جبکہ بدعنوانی ترقی اور معاشی خوشحالی میں بڑی رکاوٹ رہی ہے، نوجوانوں کو انسداد بدعنوانی کے عمل میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام اور قومی وسائل کو بچانے میں کردار ادا کر رہا ہے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ مسلسل عمل ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی اکثریت فوری طور پر سول نافرمانی تحریک کی حامی نہیں۔