وزیراعلیٰ ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز، 5 آپریشن بالکل مفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام آدمی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

پروگرام کے تحت 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے، جس میں جگر ٹرانسپلانٹیشن، گردوں کی پیوند کاری، بون میرو ٹرانسپلانٹ، کوکلیئر امپلانٹ اور کورنیا کی پیوند کاری شامل ہے۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو، کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جاسکے گی۔

سرکاری اسپتالوں کے علاوہ نجی اسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کی سہولت موجود ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے، ٹرانسپلانٹیشن بہت مہنگا پراسیس ہے، عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران کہا گیا کہ حکومت کاروبار چلانے کے حوالے سے نجی شعبے کو پالیسیاں دے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تحت پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 جاری ہے، جس میں وزیرخزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت بینکوں کے صدور اور غیرملکی مندوبین شریک ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter