ایران کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہ کرنے کا واضح اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل نہیں کرنا چاہتے۔ امریکی میڈیا کی جانب سے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران نے گزشہ ماہ جو بائیڈن انتظامیہ کو اس متعلق خط بھی لکھا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خط میں ایران کے مطابق وہ ٹرمپ کے قتل کی سازش نہیں کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایرانی کوشش جنگ تصور ہوگی۔
امریکا کی جانب سے ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان شہری کو حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب کی جانب یہ ذمہ داری سونپی گئی تھا جو کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔