122
راولپنڈی، پولیس نے رہنما پی ٹی آئی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اڈیالہ جیل کے احاطے سے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے عمر ایوب سمیت سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ پشارت، ملک احمد چٹھہ اور عظیم الدین کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈرسمیت پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سے حراست میں لیکر جیل چوکی منتقل کردیا گیا۔
عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ عمر ایوب اور راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا ہے، ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے، جس کے بعد ان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔