فتنہ پارٹی ”جلسہ جلسہ“ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وفاقی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فتنہ پارٹی پختونخوا میں بندے فی کس 1 ہزار پر لائیں یا 5 ہزار دیہاڑی پر لائیں، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ آج صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں لایا جائے گا۔

latest urdu news

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونیوالے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ابھی کل ہی علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو 5، 5 ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ”ٹرمپ کی غلامی“ کے لئے مرے جارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کے لئے ہر کسی کے پاؤں پکڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic