اے سی گجرات بلال زبیر کا میرج ہال پر ون ڈش کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے سی گجرات بلال زبیر کا میرج ہال پر ون ڈش کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ۔

اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے فور اسٹار میرج ہال، سروس موڑ گجرات، کا دورہ کیا اور شادی کی تقریب میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 50,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

latest urdu news

اے سی گجرات نے واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شادی ہال مالکان کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ عوام کے لیے یکساں اصول و ضوابط کا نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر بلال زبیر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر عمل کریں تاکہ سادگی کو فروغ دیا جا سکے اور غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter