سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز دار فانی سے کوچ کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز دار فانی سے کوچ کرگئے۔

لاہور، سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی سی بی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سابق کرکٹر ارشد پرویز کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد پرویز نے 1978 میں انگلینڈ کیخلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،ارشد پرویز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14ہزار986رنز سکور کئے۔

ارشد پرویز کے دنیا سے کوچ کر جانے پر انکے دوست اوراہلخانہ گہرے دکھ میں مبتلا ہیں۔

pakistan news urdu latest