جہلم میں انٹرنیٹ سروس بدستور مخدوش، بجلی بند ہوتے ہی انٹرنیٹ سروس غائب، شہریوں کا شدید احتجاج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: شہر اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس کی خراب صورتحال نے شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جہاں بجلی بند ہوتے ہی انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو جانا معمول بن چکا ہے۔

latest urdu news

صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ سمیت دیگر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی انتہائی غیر تسلی بخش ہو چکی ہے۔ بجلی کی بندش کے ساتھ ہی انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو جاتی ہے، حالانکہ جدید نظام میں بیک اپ کے ذریعے سروس کو جاری رکھا جا سکتا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایکسچینجز اور موبائل ٹاورز پر تعینات عملہ مبینہ طور پر جنریٹر اور بیٹری بیک اپ کو فعال رکھنے میں غفلت کا مظاہرہ کرتا ہے، جس کے باعث پورا نظام بند ہو جاتا ہے اور صارفین گھنٹوں انٹرنیٹ سہولت سے محروم رہتے ہیں۔

جہلم: ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بیک اپ سسٹم کے باعث انٹرنیٹ بلا تعطل جاری رہتا ہے، جبکہ جہلم میں کئی سالوں سے یہی مسئلہ برقرار ہے۔

شہریوں کے مطابق انہوں نے متعدد بار پی ٹی سی ایل ایکسچینج حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی مؤثر جواب موصول نہیں ہوا۔

شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ سروس کو بلا تعطل یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter