ڈپٹی کمشنر جہلم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان کا دورہ، طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عائشہ شفقت بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

latest urdu news

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی فارمیسی کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا، جہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے سہولیات اور عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کی عوامی سماعت، شہری مسائل پر فوری کارروائی کی ہدایات

مریضوں کی آراء سننے کے بعد انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت جاری کی۔

جہلم کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور علاج معالجے میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter