پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہیں یہ ایوارڈ پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں اپنی اداکاری کے اعتراف میں دیا گیا۔
انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز کی تقریب
ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فلمی فنکاروں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
اس بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کو بھی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے دیگر نامزد فنکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
محبت اہم ہے مگر کیریئر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین
دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر بھی اس کامیابی سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کیا، جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دی جا رہی ہے۔
فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں دنانیر مبین کی اداکاری
دنانیر مبین کو یہ اعزاز پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں ان کی اداکاری پر دیا گیا ہے۔ فلم میں کراچی کے تاریخی علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کو نمایاں کیا گیا ہے۔
لیاری اپنی منفرد ثقافت، کھیلوں خصوصاً فٹ بال او
View this post on Instagram
ر باصلاحیت نوجوانوں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ فلم میں علاقے کے مثبت پہلوؤں اور وہاں کی خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
دنانیر مبین کی اس کامیابی کو پاکستانی فلمی صنعت کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی سطح پر کسی پاکستانی اداکارہ کو اس نوعیت کا ایوارڈ ملنا ملک کے فن اور فلمی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
