ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر کے اعزاز میں الوداعی تقریب، خدمات کو خراجِ تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورالعین کی زیر صدارت ڈی سی آفس گجرات میں صبا سحر کے تبادلے کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔

latest urdu news

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر نورالعین نے صبا سحر کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ضلع گجرات میں ان کی دورانِ تعیناتی انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صبا سحر نے پیشہ ورانہ مہارت، محنت، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور ضلعی انتظامیہ کے مختلف اہم امور میں مؤثر کردار نبھایا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صبا سحر نے انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل اور سرکاری امور کی انجام دہی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر کا عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، نئی سہولیات کا افتتاح

صبا سحر کی نگرانی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے عمل میں بھی اہم پیش رفت ہوئی۔ نادرا، پولیس، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے اکتوبر 2025 سے اب تک تقریباً 1600 افغان شہریوں کی واپسی کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے قیمتوں کے کنٹرول، این او سیز کے اجرا، عیدالفطر، عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے انتظامات سمیت متعدد انتظامی ذمہ داریوں کو کامیابی سے سرانجام دیا۔ تقریب کے شرکاء نے صبا سحر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter