وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif کی ہدایات پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت Chaudhry Shafay Hussain کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع Gujrat میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر Noor ul Ain، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
صوبائی وزیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ لیتے ہوئے سیوریج اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا Kashan Hafeez Butt نے بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات پر سیوریج لائنز، ڈسپوزل اسٹیشنز اور نکاسی آب کے نظام پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ Zahoor Elahi Stadium ڈسپوزل اسٹیشن، بغداد کالونی، رحمان شہید روڈ، پھلروان چوک اور دیگر علاقوں میں سیوریج منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ مختلف نالوں کی صفائی (ڈی سلٹنگ) کا عمل بھی جاری ہے۔
گجرات میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 700 کنال سرکاری زمین واگزار
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زون اے میں 8.8 ارب روپے اور زون بی میں 8.5 ارب روپے کے منصوبے جاری ہیں، جنہیں مون سون سے قبل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق گجرات کو ایک جدید اور صاف ستھرا شہر بنایا جائے گا۔
