Chief Minister Inspection Team کے رکن اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی Shoaib Mirza نے ضلع Gujrat کی مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سرائے عالمگیر اور Gujrat سٹی کی مویشی منڈیوں میں صفائی، سینی ٹیشن اور دیگر سہولیات کا معیار بہترین پایا گیا۔ رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اور مؤثر اقدامات کو سراہا گیا۔
دورے کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ لائیو سٹاک محکمہ اور Rescue 1122 کی ٹیمیں منڈیوں میں مکمل طور پر متحرک رہیں۔ تاجروں کے مطابق جانوروں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی گاڑیاں دونوں منڈیوں میں موجود رہیں جبکہ مناسب روشنی، خیموں اور صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات کا سرائے عالمگیر مویشی منڈی کا تفصیلی جائزہ
Gujrat سٹی مویشی منڈی میں “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے، جبکہ عملہ مسلسل صفائی کے فرائض انجام دیتا رہا۔
سرائے عالمگیر مویشی منڈی میں تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات اور فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات کو قابلِ تعریف قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ مویشی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
