گجرات کے علاقے عادووال سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے نواحی علاقے عادووال سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

latest urdu news

پولیس تھانہ رحمانیہ کے مطابق لاش ناقابلِ شناخت ہے اور متوفی کے پاس سے کسی قسم کی شناختی دستاویزات بھی نہیں مل سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر تقریباً 22 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اور وہ سفید رنگ کی شلوار قمیص میں ملبوس تھا۔

گجرات میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 30 سالہ شخص جاں بحق

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس نوجوان کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter