اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا اراضی ریکارڈ سنٹر جلالپور جٹاں کا دورہ، سہولتوں میں بہتری کی ہدایات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے سی او میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں اور سب انجینئر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر جلالپور جٹاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامات اور عوامی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران شہریوں سے فیڈبیک حاصل کیا گیا اور ان کے مسائل سنے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو فوری طور پر شکایات کے ازالے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ اوپن ویٹنگ ایریا میں پنکھوں کی تنصیب فوری یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولت میسر آ سکے۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر کا عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، نئی سہولیات کا افتتاح

اسی طرح سب انجینئر بلڈنگز کو بڑھتے ہوئے عوامی رش کے پیش نظر اضافی ہال اور واش رومز کی تعمیر کیلئے تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی سہولت میں بہتری اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter