132
گجرات تھانہ شاہین چوک کے محلہ گوندل پورہ میں معمولی تلخ کلامی پر 3 افراد کو گولیاں مار دی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد علی ، مدد علی ، شاہد ، آصف ، ابراہیم اور زین وغیرہ با اثر ملزمان نے معمولی توں تکرار پر نعیم ، عبد الرحمن اور عبداللہ کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
تھانہ شاہین چوک نے ناصر کی رپورٹ پر محمد علی ، مدد علی ، شاہد ، ابراہیم اور زین وغیرہ 6 نا معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریز کر رہی ہے۔