120
برنالہ: کلینک میں فائرنگ، نرس جاںبحق۔
برنالہ میں کلینک کے اندر نا معلوم نوجوان کی فائرنگ سے نرس جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق واقع ڈاکٹر انور کے کلینک میں پیش آیا جہاں اسلحہ بردار ملزم نے کلینک پر کام کرنے والی نرس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعہ کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر پہنچ گئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے ڈاکٹر انور کو حراست میں لے لیا ہےجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔