ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے امیر ترین شخص Elon Musk کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی تاریخ کے پہلے ٹریلین ڈالر (کھرب پتی) بننے کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق یہ امکان اس وقت مزید بڑھ سکتا ہے جب ان کی کمپنی SpaceX ممکنہ طور پر عوامی سطح پر حصص (IPO) پیش کرے گی اور اس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 1750 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

اسپیس ایکس میں ایلون مسک کا بڑا حصہ موجود ہے، اور اگر کمپنی کی ویلیو اس سطح تک پہنچتی ہے تو ان کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے شخص کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسپیس ایکس کی ممکنہ آئی پی او جون 2026 کے وسط میں متوقع ہے، جس کا مقصد چاند اور مریخ تک انسانوں کی رسائی جیسے بڑے خلائی منصوبوں کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ایلون مسک کا دعویٰ: اوپن اے آئی میرا آئیڈیا تھا، بعد میں راستہ بدل دیا گیا

دستاویزات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی مستقبل میں انسانوں کی زمین سے باہر آباد کاری کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ انسانی بقا کو طویل مدتی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter