25
دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کرومبی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان پیٹر لینو کی پالتو بکری کرومبی نے دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق کرومبی 2021 میں پیدا ہوئی تھی اور یہ کینیڈین پگمی نسل کی بکری ہے، جو اپنے مضبوط جسم اور جینیاتی بونے پن کی وجہ سے مشہور ہے۔
کرومبی کا قد صرف 1 فٹ 3 انچ ہے، جبکہ اس کی ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بکری ایک بچے کی ماں بھی ہے۔
یاد رہے کہ یہ منفرد بکری اپنی چھوٹی جسامت اور چنچل رویے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس کے مالک کو اس اعزاز پر بے حد خوشی ہے۔