اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں لبنان کی جانب سے میزائل حملے کردیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں 1 خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ تل ابیب میں بھی لبنان نے حملے کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔
دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جانب سے وسطی بیروت میں بمباری کرکے 4 افراد کو شہید جبکہ 18 افراد کو زخمی کردیا گیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 76 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر اسرائیل میں آباد افراد غزہ کے شہریوں کو بھیجی گئی عالمی امداد لوٹنے لگے، غذائی سامان سے بھرے اقوام متحدہ کے 109 ٹرک لوٹ لیے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس کے اندر حملے کرنے کیلئے پہلی مرتبہ دور فاصلے تک ٹارگٹ کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل امریکا کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے گئے ہیں، امریکی ذمے داران نے بتایا کہ یہ ہتھیار ابتدا میں روس کے مغرب میں واقع علاقے کورسک میں یوکرین کی فوج کے دفاع میں روسی اور شمالی کوریائی افواج کے خلاف زیر استعمال لائے جائیں گے۔