108
لاہور،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے برائیڈل لُک میں حسن کے جلوے بکھیر کر فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں ہیں ، جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین بالخصوص صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ۔
شیئرکردہ تصاویر میں عائزہ خان کو سرخ رنگ کا عروسی جوڑا پہنے ہوئے دیکھا سکتا ہےکہ جس پر گولڈن رنگ کی کشیدہ کاری جوڑے کو مزید حسین بنارہی ہے۔
اس موقع پر عائزہ خان نے گہرا میک اپ کررکھا ہے اور ساتھ ہی بھاری جیولری بھی پہن رکھی ہوئی ہے، برائیڈل لک میں سٹائلش ادائیں عائزہ کے حسن کومزید نکھار رہی ہیں ۔
شیئرکردہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحو ں کی جانب سےخلوص بھرےکمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔