دلجیت دوسانجھ کے بنگلورو کنسرٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بچوں کو نہ لانے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کے آئندہ کنسرٹ کو ایک بار پھر بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی آمیز ای میل میں شائقین کو بچوں کے ساتھ تقریب میں نہ آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے سکیورٹی سخت کردی ہے۔

latest urdu news

29 نومبر کو بنگلورو میں کنسرٹ شیڈول

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کا اگلا کنسرٹ 29 نومبر کو بھارتی شہر بنگلورو کے نیس روڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونا ہے۔

پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل 9 نومبر کو ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے سرکاری ای میل پتے پر موصول ہوئی تھی۔ اس میں کنسرٹ کو بم سے اڑانے کی وارننگ دی گئی اور خاص طور پر بچوں کو تقریب میں نہ لانے کا کہا گیا۔

ای میل میں خالصتان کا نعرہ بھی درج

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام کے اختتام پر ’’خالصتان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی درج تھا۔ اس اطلاع کے بعد متعلقہ علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس ای میل بھیجنے والے شخص کی شناخت اور دھمکی کے پس منظر کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے اور دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ خراب کرنے کی دھمکیاں

کنسرٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان نہیں

دھمکی کے باوجود کنسرٹ کے منتظمین یا متعلقہ حکام نے 29 نومبر کے پروگرام کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو اس سے قبل بھی دھمکیاں ملنے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ تازہ دھمکی کے بعد پولیس کی جانب سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ماخذ: جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں