کرپشن کے خطرات: بجلی تقسیم کار کمپنیاں پہلے، ایف بی آر دوسرے نمبر پر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو سب سے زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والے اداروں میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دوسرے اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) تیسرے نمبر پر ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق کسی بھی ادارے کو انتہائی بلند یا غیر معمولی طور پر بلند خطرات کے درجے میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم صرف بجلی تقسیم کار کمپنیاں بلند خطرات کے درجے میں آئیں۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا سب سے زیادہ اسکور

قومی جائزہ رپورٹ میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے 61.1 اسکور حاصل کیا، جو فہرست میں سب سے زیادہ ہے۔ اس بنیاد پر انہیں کرپشن کے خطرات کے حوالے سے پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سب سے زیادہ خطرات والے 10 اداروں کی فہرست میں ایف بی آر 54.4 اسکور کے ساتھ دوسرے، جبکہ سی ڈی اے 49.5 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دیگر اداروں کی درجہ بندی

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کارپوریشن (پاسکو) 47.1 اسکور کے ساتھ چوتھے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) 43.4 اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستان ریلوے 41.1 اسکور کے ساتھ چھٹے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) 40.1 اسکور کے ساتھ ساتویں اور پاکستان پوسٹ 39.9 اسکور کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔

ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

اسی طرح سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) 39.3 اسکور کے ساتھ نویں، جبکہ ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) بھی 39.3 اسکور کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں مختلف شعبوں کا جائزہ

قومی جائزہ رپورٹ میں مجموعی طور پر 56 ادارہ جاتی، 10 مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے والی حکمرانی سے متعلق اور 18 ضابطہ جاتی اقسام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں اداروں کو کرپشن کے خطرات کی بنیاد پر مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں کسی بھی ادارے کو انتہائی بلند خطرات والے درجے میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں واحد ادارے ہیں جو بلند خطرات کے درجے میں قرار پائیں۔

ماخذ: جیو نیوز اردو

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں